اتوار، 8 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

راولپنڈی:گھر میں فائرنگ سے خاتون صحافی اور اینکر پرسن قتل


نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کی اینکر پرسن ربیعہ احسن کو راولپنڈی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے-


یہ واقعہ راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر واقع گلشن آباد میں ان کے گھر کے اندر پیش آی، پولیس ذرائع نے کہا کہ خاتون اینکر پرسن نیوز چینل (92 نیوز) میں کام کرتی تھی، مقتولہ اینکر پرسن نے رات کو نجی ٹی وی پر آخری پروگرام کیا مقتولہ کے شوہر کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا، خاتون اینکر کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا یا نہیں تفتہش کررہے ہیں۔


سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا  نے گلشن آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اینکر پرسن ربیعہ احسن کا قتل ہمیں رپورٹ ہوا ہے،ربعیہ احسن کی لاش بیڈ روم سے ملی ہے، اینکر پرسن کو سامنے سے گردن کے نیچے ایک گولی لگی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہم نے قتل کی تفتیش شروع کردی ہے، پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم بھی موقع پر آئی ہے، ہم نے جائے وقوعہ سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا ہے، پولیس نے مقتولہ اینکر کے شوہر احسن کو گرفتار کرلیا ہے،  شواہد جمع کررہے ہیں ایف آئی آر درج کریں گے۔