اتوار، 8 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

واٹس ایپ نے دو نئے فیچر متعارف کرا دیئے

whatsapp

میٹا کے زیرملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے 2 نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

پلیٹ فارم کی جانب سے ان فیچرز کا اعلان گزشتہ دنوں ایک بلاگ پوسٹ میں کیا گیاواٹس ایپ میں صارفین پہلے ہی انفرادی اور گروپ چیٹس میں ایونٹس بنا سکتے ہیں،مگر اب وہ ایسے ایونٹس کرئیٹ کرسکیں گےجن کو ایسے افراد سے شیئر کیا جاسکے گا جو واٹس ایپ استعمال نہیں کرتے۔


کمپنی کے مطابق آپ ایک ایونٹ کرئیٹ کریں، اس میں کور فوٹو کو ایڈ کرنے کے بعد لنک کو شیئر کریں جن افراد سے لنک شیئر کیا جائے گا وہ تفصیلات کو ایپ ڈاؤن لوڈ کیے بغیر دیکھ سکیں گے،اسی طرح اگر آپ چاہتے ہیں کہ ایسے افراد آپ کا فون نمبر نہ دیکھ سکیں تو ایسا بھی ممکن ہوگا،ایسے افراد کے سامنے صرف ایونٹ ایڈریس شو ہوگا۔


اس فیچر کو شیئر ایبل ایونٹ انوائیٹس کا نام دیا گیا ہےاس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کی جانب سے ایونٹس ہوم نامی فیچر کا اعلان بھی کیا گیا۔

یہ بنیادی طور پر ایونٹ انوائیٹ وغیرہ کے لیے ون اسٹاپ (one-stop) ہب کے کام کرے گاصارفین کاسٹیوم ریمائنڈرز کو بھی سیٹ کرسکیں گے، ان فیچرز کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔