کراچی:نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر شہید

مصنف:
کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس افسر جاوید ابڑو شہید اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔
کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز 3 میں نامعلوم ملزمان نے سابق ایس ایچ او اسٹیل ٹاون جاوید ابڑو کے گھر پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں جاوید ابڑو شہید جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں انسپکٹر جاوید ابڑو پر ماضی میں بھی حملہ آوروں کی جانب سے متعدد قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں شہید پولیس افسر اور ان کی اہلیہ کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے تفصیلات طلب کر لی ہیں،ایک سال قبل ان کے بڑے بھائی ایس آئی محمد خان ابڑو کو بھی گھر کے باہر فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا-
مزید پڑھیں

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کی بھارت کو شکست
1 گھنٹہ پہلے

واٹس ایپ نے دو نئے فیچر متعارف کرا دیئے
1 گھنٹہ پہلے



نجی ٹی وی کی اینکر ربیعہ احسن قتل، شوہر گرفتار
2 گھنٹے پہلے