اتوار، 8 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکراگئے

ship-fire-gujarat-222708650-16x9_0

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بغیر اجازت مقررہ بحری راستے سے گزرنے والے 3 آئل ٹینکرز میں دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔


خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ صبح سے اب تک تین ایسے آئل ٹینکرز دھماکوں کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئے جو ایران کی جانب سے غیر مجاز قرار دیے گئے بحری راستے سے گزر رہے تھے ان جہازوں میں آگ ان راستوں میں موجود سمندری بارودی سرنگوں کے ٹکرانے سے لگی تھی  متاثرہ جہاز آبنائے ہرمز میں غیر قانونی بحری راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔


ایرانی حکام نے تاحال متاثرہ آئل ٹینکرز کے نام، ان کی ملکیت اور قومی شناخت ظاہر نہیں کی جبکہ جہازوں کے عملے اور ممکنہ جانی نقصا ن سےمتعلق بھی تفصیلات سامنے نہیں آئیں،ایران نے جہازوں کی نقل و حرکت کےلیے اپنے منظور شدہ راستوں پرعمل درآمد پر زور دیا ہے، جبکہ امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کر رکھی ہے۔


واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل کی بڑی مقدار منتقل کی جاتی ہے اس آبی راستے میں کشیدگی کے باعث عالمی توانائی کی ترسیل اور تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔