فتنہ الہندوستان کے سہولت کاروں کا دہشت گرد عناصر سے لاتعلقی کا اعلان

فتنہ الہندوستان کے سہولت کاروں کا دہشت گرد عناصر سے لاتعلقی کا اعلان، اہم انکشافات سامنے آ گئے
فتنہ الہندوستان کوچھوڑ کرقومی دھارے میں شامل ہونے والے محمد سہیل بہرام اورمحمد عرف مہروان نے اعتراف جرم اورریاست سے وفاداری کا عہد کر لیا،تربت کے رہائشی محمد سہیل اور محمد عرف مہروان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے فتنہ الہندوستان(کالعدم بی ایل اے) کے دہشت گردثابت عرف کماندان سے رابطہ ہوا،سیکیورٹی فورسز پرحملوں کے لئے دہشت گرد تنظیم کی سہولت کاری کرتے رہے، ہم اپنے ملک پاکستان سے غداری کرنے اوردہشتگردوں کا ساتھ دینے پربہت شرمندہ ہیں،ہم آئندہ کسی دہشت گردتنظیم سے رابطہ نہیں رکھیں گے،نوجوان نسل بھی ان تنظیموں سے دوررہے
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اورانکے اہلخانہ کی دہشتگرد تنظیموں سے اعلانِ لاتعلقی بلوچ عوام کی بدامنی سے بڑھتی بیزاری کی عکاس ہے
مزید پڑھیں





