امریکا میں تاریخ رقم:پہلی بار 100 سے زائد ڈیموکریٹ خواتین ایوانِ نمائندگان کیلئے منتخب

امریکی تاریخ میں پہلی بار 100 سے زائد ڈیموکریٹ خواتین ایوانِ نمائندگان کیلئے منتخب ہوئی ہیں-
3 نومبر 2026 کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج میں امریکی کانگریس کے ایوان زیریں میں ڈیموکریٹک پارٹی کی خواتین ارکان کی تعداد پہلی مرتبہ سنچری پلس تک پہنچی ہے،ڈیموکریٹک ویمنز کاکس (Democratic Women's Caucus) کے مطابق، اس سے قبل ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹ خواتین کی تعداد 97 تھی، جو اب پہلی بار 100 سے تجاوز کر گئی-
انتخابات میں جن خواتین نے کامیابی حاصل کی ہے ان میں نیویارک سے Alexandria Ocasio-Cortez، مشی گن سے رشیدہ طلیب اور منی سوٹا سے الہان عمر شامل ہیں۔
ریاست جیارجیا میں کیشا لانس باٹمز امریکی تاریخ کی پہلی سیاہ فام خاتون گورنر منتخب ہوگئیں جب کہ ٹیکساس میں جینا ہنوسا پہلی لاطینی گورنر منتخب ہوئیں،اس کے علاوہ نیو میکسیکو سے ڈیب ہالینڈ پہلی مقامی امریکی (Native American) خاتون گورنر بن گئیں۔
اس حوالے سے Democratic Women's Caucus کا کہنا ہے کہ سال 2016 کے بعد سے ایوان میں ڈیموکریٹ خواتین کی نمائندگی میں 60 فیصد سے زائد کا واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں





