جمعرات، 5 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

20 سالہ خاتون پائلٹ کی ائیر ٹریفک کنٹرول کے ساتھ ہونے والی آخری گفتگو وائرل


یکم نومبر کو امریکی ریاست فلوریڈا میں گر کر تباہ ہونے والے لیرجیٹ 60 طیارے کی 20 سالہ کو پائلٹ نتھالیا فیلگیراس کی ائیر ٹریفک کنٹرول کے ساتھ ہونے والی آخری گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ 


نجی طیارہ آسٹن، ٹیکساس سے بہاماس جا رہا تھا کہ فلوریڈا کے اوپر ایک شدید طوفان اور برفباری کی زد میں آگیااس حادثے کے آخری لمحات میں جب طیارہ انتہائی تیزی سے نیچے گر رہا تھا تب نتھالیا نے شدید خوف اور دباؤ کے باوجود آخری سیکنڈ تک کنٹرولرز کو طیارے کی صورتحال سے باخبر رکھا,حادثے سے قبل نتھالیا نے ہنگامی صورتحال میں ائیرٹریفک کنٹرولر کو بتایا کہ ’ہمارے پا س ہلکی اور صاف برف جم رہی ہے جو کہ فی الحال قابو میں ہے اور درمیانے درجے کی ہلچل ہے-


اس کے بعد کو پائلٹ نے موسم کی شدت سے بچنے کے لیے بلندی پر جانے کی اجازت مانگی لیکن 30 سیکنڈ میں طیارہ اچانک بے قابو ہوکر نیچے گرنے لگا,نتھالیا نے گھبرائے ہوئے انداز میں کہا کہ مے ڈے، مے ڈے! ہم 10 ہزار فٹ فی منٹ کی رفتار سے نیچے جا رہے ہیں! ہنگا می صورتحال کا اعلان کریں, ہم 22 ہزار فٹ فی منٹ کی رفتار سے گررہے ہیں اور طیارہ 60 ڈگری تک مڑ چکا ہے۔ ہم زمین سے ٹکرانے والے ہیں-


https://x.com/21stCenturyRw/status/2117042682442698969?a=8PL2YGBLyvOsMheO-WY&s=20


اس کے ساتھ ہی نتھالیا نے آخری الفاظ کہے باہر دیکھو! باہر دیکھو! ہمارے پاس وقت ختم ہو چکا ہے‘ جس کے فوراً بعد ایک چیخ سنائی دیتی ہے اور رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔


بلیک باکس اور ریکار ڈ نگز کے مطابق، طیارے کا پچھلا حصہ ٹوٹنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے جہاز عمودی رخ میں زمین کی طرف گرا, حادثے میں نتھالیا اور کپتان سمیت جہاز پر سوار تمام 9 افراد ہلاک ہو گئے، ہوابازی کے ماہرین نے موت سامنے نظر آتے ہوئے بھی فرض نبھانے اور کنٹرولرز کو ڈیٹا دینے پر نتھالیا کی بہادری کو سراہا ہے۔