عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

مصنف:
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں کم ہو گئیں-
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 165 ڈالر کی سطح پر آ گئی جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 600روپے کی کمی سےنئی قیمت 4لاکھ 39ہزار 36روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 372روپے کی کمی سے 3لاکھ 76ہزار 402روپے کی سطح پر آگئی ہے، جبکہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 81روپے کی کمی سے 6ہزار 175روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 69روپے کی کمی سے 5ہزار 294روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
مزید پڑھیں





