آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آبنائے ہرمز میں ایک اور بڑے تیل بردار جہاز کو سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانےکے بعد آگ لگ گئی، اس جہاز میں 20 لاکھ بیرل سے زیادہ خام تیل موجود تھا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہےاس سپر آئل ٹینکر نے اپنے ٹریکنگ سسٹم بند کر رکھے تھے اور وہ ممنوعہ علاقے سےگزرنے کی کوشش کر رہا تھا، اسے امریکی فوج نے گمراہ کرکے اس راستے سے گزرنے پر آمادہ کیا تھا۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات سے منسلک ٹینکر 'MT ST 3' دھماکے کے بعد آبنائے ہرمز میں جل اٹھا۔ سعودی ساحل کے قریب دو دیگر ٹینکرز پر بھی حملے 13 اکتوبر کو کنٹینر شپ بھی اسی علاقے میں ڈوبا تھا۔
پاسداران انقلاب کی بحریہ نے واضح کیا ہےکہ آبنائے ہرمز بند ہے، ایران کے مقرر کردہ ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہاں سےگزرنے کی کوشش کرنے والے جہازوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی ارنا کے مطابق پاسداران انقلاب نیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہر مز سے جہازوں کا گزرنا ممنوع ہے۔ جو جہاز ایرانی قوانین کی خلاف ورزی کریں گے، وہ امریکی دہشتگرد فوج پر بھروسہ کرنے کی آگ میں جل کر راکھ ہوں گے۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان سردار محبی نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کے کھلا ہونے کا مطلب روزانہ 125 جہاز اور 2 کروڑ بیرل تیل کا گزرنا ہے۔ کیا اب ایسا ہو رہا ہے؟ نہیں۔ اس لیے آبنائے بند ہے۔ امریکہ رات کے اندھیرے میں ایک آدھ جہاز نکال کر کہتا ہے آبنائے کھلی ہے، یہ اسمگلنگ ہے، کھلا ہونا نہیں۔"
آبنائے ہرمز دنیا کا سب سے اہم توانائی کا راستہ ہے، دنیا کا تقریباً 20 فیصد تیل اسی تنگ راستے سے گز رتا ہے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ غیر ہٹائی گئی بحری سر نگوں کی وجہ سے نیویگیشن غیر محفوظ ہے،برطانوی میری ٹائم ادارے نے کہا ہے کہ حملوں کا شکار کئی جہاز تجارتی جرمانوں کے ڈر سے باضابطہ مدد کی کال بھی نہیں کر رہے۔
مزید پڑھیں




