بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدودکی بندش میں مزید توسیع

مصنف:
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں27 نومبر تک توسیع کردی ہے۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا ہے، پابندی کا اطلاق بھارت میں رجسٹرڈ کمرشل اور فوجی طیاروں پر ہوگا۔
نئے نوٹم نمبر A0590 کے مطابق بھارتی ائیر لائنز، بھارت رجسٹرڈ، لیزڈ یا کمرشل اور فوجی طیارے 27 نومبر 2026 کی صبح 5 بجے تک پاکستانی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔
واضح رہےکہ پاکستانی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے بند ہے،پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو اربوں روپےکا نقصان ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں




