گرینڈ بلوچستان لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز، 10 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی

کوئٹہ: گرینڈ بلوچستان لیگ (GBL) ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 26 اکتوبر سے کوئٹہ میں ہوگیا، ایونٹ 7 نومبر 2026 تک جاری رہے گا۔
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے تعاون سے منعقد ہونے والی گرینڈ بلوچستان لیگ کے میچز چاغی اسٹیڈیم، کوئٹہ میں کھیلے جا رہے ہیں۔ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 10 ٹیموں کے کھلاڑیوں کا انتخاب 24 اکتوبر کو منعقدہ ڈرافٹنگ کے دوران مکمل کیا گیا۔ ان ٹیموں میں پشین واریئرز، سبی کیملز، لورالائی سن رائزرز، خیر 007، چمن چیمپئنز، کوئٹہ بیئرز، جعفر لائنز، چاغی اسکارپینز، گوادر ڈولفنز اور تربت اسٹرائیکرز شامل ہیں۔
گرینڈ بلوچستان لیگ کا مقصد بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ، مقامی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے اور نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ایونٹ کے انعقاد سے صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ ملنے اور نوجوان کرکٹرز کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم ہونے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں





