پیر، 19 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ملتان: تیز رفتار کار کو خوفناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق


ملتان میں تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں  5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 


ریسکیو حکام کے مطابق ملتان سبزہ زار میٹرو اسٹیشن بوسن روڈ کے قریب تیز رفتار ٹویوٹا کرولا بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد خالی پلاٹ کی دیوار سے جا ٹکرائی اور سڑک کنارے دیوار کو توڑتے ہوئے خالی پلاٹ میں گھس گئی کار الٹنے کے بعد کار میں آگ لگ گئی اور حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ کار میں سوار  پانچوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔


ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو کار سےنکالا،ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 3 نوجوان شجاع آباد کے رہائشی تھے جب کہ باقی 2 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔


https://x.com/Imran_Nawaz_/status/2111979325226643816?s=20