منگل، 20 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

حوثی حملے، سعودی عرب کی ’ڈیووس اِن ڈیزرٹ‘ سرمایہ کاری کانفرنس ملتوی

مصنف:

ریاض: سعودی عرب نے حوثیوں کے مسلسل مہلک حملوں کے تناظر میں سال 2026ء کی اہم سرمایہ کاری کانفرنس ’فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو‘ (FII) ملتوی کر دی۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ’ڈیووس اِن ڈیزرٹ‘ کے نام سے مشہور سالانہ سرمایہ کاری کانفرنس اب آئندہ سال منعقد ہوگی، جبکہ نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق کانفرنس کا آغاز 26 اکتوبر کو ہونا تھا اور یہ 29 اکتوبر تک جاری رہتی۔کانفرنس کی ویب سائٹ پر جاری معلومات کے مطابق اس سال متوقع مقررین میں الفابیٹ اور گوگل کی صدر و چیف انویسٹمنٹ آفیسر روتھ پوراٹ، گولڈمین ساکس گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ سولومن اور بلیک راک کے چیئرمین و چیف ایگزیکٹیو لارنس فنک شامل تھے۔


واضح رہے کہ اس کانفرنس کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقد ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کی مناسبت سے ’ڈیووس اِن ڈیزرٹ‘ کہا جاتا ہے۔سعودی حکومت کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ کا مقصد مملکت میں بڑے سرمایہ کاری منصوبوں کو اجاگر کرنا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ سعودی عرب ان منصوبوں کے ذریعے اپنی معیشت کا انحصار تیل اور گیس سے کم کرکے سیاحت، کھیل اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں کو ترقی دینا چاہتا ہے، جس کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔