شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 خوارج ہلاک

مصنف:
شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھرپور عزم اور جنگی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارروائیوں کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور کارروائیوں کے لیے گنجائش محدود ہوگئی۔





