بدھ، 14 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

آپریشن ردالفتنہ3:واشک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،5 دہشتگرد ہلاک،4 زخمی


سیکیورٹی فورسزکی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ3کے فتنہ الہندوستان کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت سیکیورٹی فورسزنے بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقہ پلانتک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ 4زخمی ہو گئے-


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا،برآمد شدہ سامان میں آرپی جی7، 5 گولے،میگزینزسمیت5 جدید ہتھیار،3 موبائل فونزاور2 موٹر سائیکلیں شامل ہیں-


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، ہلاک دہشتگرد بلوچ عوام کو لوٹنے،خوف وہراس پھیلانے اورانفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے-


https://x.com/S_SajidOfficial/status/2110241907230290332?s=20


دوسری جانب قلعہ عبداللہ میں پولیس نے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا تھانے پر حملہ ناکام بنا دیا۔ مؤثر جوابی کارروائی میں حملہ آور بھاری جانی نقصان اٹھا کر فرار ہوگئے۔ کسی پولیس اہلکار کو جانی نقصان نہیں پہنچا۔ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔