منگل، 17 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

مصنف:

راولپنڈی: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے ایرانی وفد نے راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔


ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ممکنہ اقدامات اور تعاون کے مختلف راستوں پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے دونوں برادر ممالک کے درمیان مسلسل روابط، باہمی اعتماد اور قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے ملک کے عزم کا اظہار کیا۔