بھارتی مسلمانوں کیلئے 2026 خونریز سال قرار

بھارتی مسلمانوں کیلئے 2026 خونریز سال قرار،امریکی تنظیم برائے انسانی حقوق کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں،
عالمی انسانی حقوق کی تنظیم کی جائزہ رپورٹ نے بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ہندوانتہا پسندوں کے نفرت انگیزجرائم کا پردہ فاش کردیا ،امریکی تنظیم برائے انسانی حقوق "ساؤتھ ایشیا جسٹس کمپین" کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مذہبی بنیادوں پر تشدد کے باعث گزشتہ تین ماہ میں 16مسلمانوں کو قتل کیا گیا، اگست سےاکتوبر تک بھارتی مسلمانوں کیخلاف جعلی پولیس مقابلے کے 118واقعات ہوئے جن میں سے 105 اترپردیش میں پیش آئے،بھارت میں 18ریاستوں اوریونین ٹیریٹریز میں ووٹرلسٹوں سے 6 کروڑ 16 لاکھ مسلمانوں کے نام بھی خارج کیےگئے ،بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں سے زبردستی ہندوتوا نعرے لگوانے اورتذلیل کرنے کے درجنوں واقعات پیش آئے، تنظیم کے گزشتہ 4 سال کے ریکارڈ کے مطابق 2026 بھارتی مسلمانوں کیلئے سب سے زیادہ خونریزسال ثابت ہوا
مزید پڑھیں





