کراچی: بلدیہ رشید آباد میں فوڈ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، بوائلر پھٹنے سے زوردار دھماکہ

کراچی: بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رشید آباد میں واقع فوڈ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا، جس کے بعد آگ نے شدت اختیار کرلی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے گرم تیل باہر نکل کر مین روڈ تک پہنچ گیا، جبکہ آگ فیکٹری کے زیرِ زمین بنے ہوئے آئل ٹینک میں لگی ہوئی ہے۔ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا، جبکہ فائر بریگیڈ کا ٹرک اور ایمبولینس بھی موقع پر بھیج دی گئی۔فائر بریگیڈ کے ایم سی کے مطابق فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے 8 فائر ٹینڈرز، ایک باؤزر اور ایک اسنارکل کی مدد سے کارروائی جاری ہے۔فیکٹری میں آگ بے قابو ہونے کے بعد شدت اختیار کرگئی، فائر فائٹرز کی جانب سے آگ پر قابو پانے اور اسے مزید پھیلنے سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔تاحال آتشزدگی کے نتیجے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
مزید پڑھیں





