ایرانی صدر موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئے

ایرانی صدر مسعود پزشکیان بدھ کو اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق مسعود پزشکیان بدھ کو ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی 31ویں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے کانفرنس کے موقع پر پزشکیان شریک ممالک کے رہنماؤں اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال بھی کریں گے ان ملاقاتوں میں علاقائی صورت حال اور باہمی تعلقات سمیت مختلف امور زیرِ بحث آنے کی توقع ہے۔
تہران سے روانگی سے قبل ایرانی صدر نے کہا تھا کہ کانفرنس کے دوران امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کے نتیجے میں ماحول کو پہنچنے والے نقصان کا معاملہ اٹھائیں گے، ایران اس عالمی فورم کو ماحولیاتی نقصانات اور خطے کو درپیش مسائل کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے استعمال کرے گا۔
مزید پڑھیں





