منگل، 10 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسلام آباد پولیس نے 8 سالہ مغوی بچی کوبحفاظت بازیاب کرالیا، 2 ملزمان گرفتار


تھانہ نیلور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ مغوی بچی کو بحفاظت بازیاب کرالیا جبکہ اغوا میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق بچی کے اغوا کے واقعے کا ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل ذیشان علی کی نگرانی میں بچی کی بازیابی کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔


ایس ایچ او نیلور اور پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع اور انسانی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے مغوی بچی کو بحفاظت بازیاب کرا کے والدین کے حوالے کردیا۔


ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے مکمل کیے جائیں گے۔