این سی سی آئی اے کی کارروائیاںِ:آن لائن فراڈ ،کم عمر بچےکا استحصال اور بلیک میلنگ کرنے والا ملزم گرفتا

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں آن لائن سرمایہ کاری اور ٹریڈنگ فراڈ کے2 مقدمات میں 32 لاکھ روپےبرآمد کرلیےجبکہ کم عمر بچےکا استحصا ل اور بلیک میلنگ کرنے وا لے ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے نے ایک کارروائی میں شہری کو فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے آن لائن سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر 29 لاکھ 15 ہزار 872 روپے کا فراڈ کیا گیا ملزمان نے شہری کو ایک لنک بھیجا جس کے ذریعے اس کے موبائل فون میں ایک ایپلی کیشن انسٹال ہوئی۔ این سی سی آئی اے نے کارروائی کے دوران 18 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔
دوسری کارروائی میں ایجنسی نے راولپنڈی کے شہری کو آن لائن ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے نام پر 2 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ متاثرہ شہری محمد ارشد نے واٹس ایپ گروپ کے ذر یعے سرمایہ کاری کی پیشکش پر مختلف اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 10 لاکھ 18 ہزار 511 ر وپے منتقل کیے۔ ایجنسی نے اس مقدمے میں 14 لاکھ روپے برآمد کرلیے جبکہ گرفتار ملزم جسمانی ریمانڈ پر ہے۔
این سی سی آئی اے نے ایک اور کارروائی میں کم عمر بچے کا استحصال اور اسے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے موبائل فون قبضے میں لے لیا۔ شکایت کنندہ کے مطابق ان کا بیٹا موبائل فون پر آن لائن گیمز کھیلتا تھا، اسی دوران ملزم نے اسے گیم کی آئی ڈی دینے کا جھانسہ دے کر اپنے پاس بلایا، جہاں مبینہ طور پر بچے کا استحصال کیا اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کیا۔
ایجنسی کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے ڈیجیٹل شواہد حاصل کرنے کے لیے فرانزک تجزیہ کیا جائے گا جبکہ دیگر ممکنہ ملزمان کی نشاندہی کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں





