منگل، 10 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

برطانوی اداکار رسل برینڈ کو ریپ اور جنسی حملوں کے جرم میں ساڑھے 10 سال قید کی سزا


برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برینڈ کو ریپ اور 3 جنسی حملوں کے جرم میں 10برس 6 ماہ قید کسزا سنادی گئی۔


51 سالہ رسل برینڈ کو سزا سدک کراؤن کورٹ میں سنائی گئی،7 الزامات میں ایک ماہ تک  مقدمہ چلا، رسل برانڈ کو جمعرات کو سدک کراؤن کورٹ کی جیوری نے مجرم قرار دیا تھا۔


جج جسٹس بیناتھن نے کہا تمام جرائم کی سزائیں ایک ساتھ شروع کرنے کا پابند نہیں، جج نے متاثرہ خواتین کے سامنے آنے اور میٹ پولیس کی کارکردگی کو سراہا، رسل برینڈ پر2004 سے 2009 کے درمیان 6 خواتین پر جنسی حملوں کے الزامات لگائےگئے تھے-


دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی رسل برینڈ کے خلاف سامنے  آگئیں۔


جمائما گولڈ اسمتھ نے کہاکہ 2014 میں ایک پرتشدد واقعے کے بعد رسل برینڈ کو گھر سے نکالنے کے لیے انہیں پولیس کو بلانا پڑا تھا، اس وقت جمائمہ نے الزامات دبانے کا انتخاب کیا کیونکہ وہ اپنے نوعمر بچوں کے لیے فکر مند تھیں۔


جمائما نے کہا ہے کہ پچھلی ایک دہائی سے زائد عرصے سے ان کا برینڈ سے کوئی رابطہ نہیں، وہ رسل برینڈ کا نشانہ بننے والی خواتین کے ساتھ ہیں، جنہوں نے اس مقدمے میں گواہی دی اور انصاف کو یقینی بنایا-


بی بی سی کے مطابق برینڈ کو مخلتف خواتین کی جانب سے ریپ اور جنسی حملوں کے تین، تین الزامات کا سامنا تھا۔ مجموعی طور پر ان کے خلاف یہ سات الزامات 1999 سے 2009 کے درمیان کے واقعات سے متعلق تھے اور ان کا تعلق چھ خواتین سے تھا۔


اداکار کو 2004 میں لندن کے ایک بار میں ایک خاتون پر جنسی حملہ کرنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے،انھیں لندن میں چوائس ایف ایم کے سٹوڈیوز میں 2004 یا 2005 میں ایک خاتون پر جنسی حملہ کرنے کا بھی مجرم قرار دیا گیا ہے۔


برینڈ کو 2009 میں لندن میں اپنے گھر میں ایک خاتون کے ساتھ ریپ کرنے کا بھی مجرم قرار دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ تھیٹر میں ان سے ملاقات کے چند روز بعد پیش آیا تھا جہاں وہ ایک مزاحیہ شو کر رہے تھے،برینڈ کو 2009 میں چینل فور کے ایک پراجیکٹ پر کام کے دوران جنسی حملے کے ایک الزام میں بھی مجرم قرار دیا گیا ہے۔


51 سالہ رسل برینڈ نے مقدمے میں عائد تمام سات الزامات سے انکار کیا ہے ان میں ریپ کے تین الزامات، جنسی حملے کے تین الزامات اور غیر اخلاقی حملے کا ایک الزام شامل ہے،چھ خواتین کی جانب سے عائد کیے گئے یہ الزامات 1999 سے 2009 کے درمیان 10 سالہ عرصے پر محیط ہیں۔