منگل، 10 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خیبر میں پراسرار بیماری, ایک ہی خاندان کے 5 بچے جاں بحق، 2 بے ہوش

rescue 1122 ambulance

خیبر قبائلی ضلع کی تحصیل باڑہ کے علاقے بازار ذخہ خیل کے گاؤں قاضیانو کلے میں پراسرار بیماری کے باعث ایک ہی خاندان کے 5 بچے جاں بحق جبکہ 2 بے ہوش ہوگئے۔


پولیس کے مطابق ساتوں بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں علاج کے لیے پشاور منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں 5 بچوں نے دم توڑ دیا، جبکہ باقی 2 بچوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کرایا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے-


متاثرہ بچوں کا تعلق شاہ جی نامی شخص کے خاندان سے ہے۔ جاں بحق ہونے والے پانچوں بچوں کی عمریں 5 سال سے کم بتائی گئی ہیں، جن میں 3 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں,ڈپٹی کمشنر خیبر شاہد علی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیم نے فوری طور پر متاثرہ بچوں کو پشاور منتقل کیا، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طبی ٹیسٹوں میں کوئی غیر معمولی بات سامنے نہیں آئی، تاہم بچوں کو لاحق پراسرار بیماری کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی, زیرِ علاج دونوں بچوں کو مزید طبی معائنے اور مسلسل نگرانی کے لیے اسپتال میں رکھا جائے گا تاکہ بیماری کی نوعیت اور اس کے اسباب کا تعین کیا جا سکے۔