بدھ، 28 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے صدرمملکت کو استعفیٰ بھجوا دیا


لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت کو بھجوا دیا ہے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ منظوری کے لیے صدرِ پاکستان کو ارسال کیا ہے، استعفے کی منظوری کے بعد اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔


جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ میں فرائض انجام دے رہے تھے، جہاں سے ان کا تبادلہ لاہورہائی کورٹ کیا گیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ میں تعیناتی کے بعد وہ مختلف مقدمات کی سماعت کر رہے تھے۔