بدھ، 28 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز: بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 دہشتگرد ہلاک

Pakistan Intensifies Nationwide Counterterrorism Operations; Key Militants Killed Across KP, Balochistan | Baaghi TV

سیکیورٹی فورسز کی 2 الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 9 بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد ہلاک ہوگئے,یہ کارروائیاں بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں کی گئیں-


آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 26 اکتوبر 2026 کو بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کی گئیں، جن کا تعلق بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ سے بتایا گیا ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کچھی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا،اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپر ستی میں سرگرم 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع وڈھ میں ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر انہیں روک لیا،شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں مزید 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے قبضے سے بھی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمےکے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت وژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، جس کا مقصد ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔