بدھ، 28 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بیرون ملک ملازمتوں اور جعلی شناختی کارڈز اسکینڈل، 6 ملزمان گرفتار

Federal-Investigation-Agency-FIA-Faisalabad-zone

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے بیرون ملک روزگار کے جھانسے میں لاکھوں روپے ہتھیانے اور افغان شہریوں کو مبینہ طور پر پاکستانی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) جاری کرنے کے کیسز میں 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔


ایف آئی اے کے مطابق ملتان کمپوزٹ سرکل نے دبئی، عراق، بیلاروس اور اسپین کے ورک ویزوں کے نام پر دھوکہ دہی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ بہاولپور کمپوزٹ سرکل نے افغان شہریوں کے جعلی شناختی کارڈز بنانے کے الزام میں 2 ملزمان کو حراست میں لیا۔


ایف آئی اے نے 27 اکتوبر کو وہاڑی سے اشتہاری مجرم محمد عمران کو گرفتار کیا اس پر الزام ہے کہ اس نے شہری سے  مشرق وسطیٰ کے ایک ملک کے ورک ویزے کے نام پر 8 لاکھ روپے وصول کیے لیکن نہ ویزا فراہم کیا اور نہ ہی رقم واپس کی ایجنسی نے اس سے ایک دن قبل وہاڑی سے ہی ذیشان اکرم کو حراست میں لیاجس نےدبئی کا ورک ویزا دلوانے کا جھانسہ دے کر شہری سے 3 لاکھ روپے ہتھیا لیے تھے۔


اسی طرح 26 اکتوبر کو ایف آئی اے نے بہاولپور میں کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم قمر زمان کو گرفتار کیا۔ ملزم نے مدعی کے 2 بیٹوں کو عراق کے ورک ویزے دلوانے کے نام پر 9 لاکھ روپے بٹورے تھے،ا یف آئی اے نے 20 اکتوبر کو منور علی نامی ملزم کو گرفتار کیا، جو بیلاروس اور اسپین کے ورک ویزوں کا وعدہ کر کے ساڑھے 7 کروڑ (75.1 ملین) روپے سے زائد کی رقم کے فراڈ میں ملوث تھا۔ حکام کے مطابق ملزم اور اس کے سہولت کار نہ تو ویزے فراہم کر سکے اور نہ ہی رقم لوٹائی۔


ایک اور کارروائی میں، ایف آئی اے بہاولپور کمپوزٹ سرکل نے 21 اکتوبر کو آصف بشیر اور شہزاد احمد کو گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز کے اجرا کی سازش اور جعل سازی میں ملوث تھے۔


ایف آئی اے حکام کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور ان کے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔