پیر، 23 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کم جونگ ان نے صدرٹرمپ کا خط کھولے بغیر واپس کر دیا


شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی حکام کے ذریعے بھیجا گیا خط کھولے بغیر واپس کردیا۔


امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کم جونگ اُن کی جانب سے مسلسل خاموشی دونوں رہنماؤں کے ماضی کے خوشگوار تعلقات کے برعکس ہے،امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے معاملے سے واقف ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال ٹیلی فون اور دیگر سفار تی ذرائع سے کم جونگ اُن سے رابطے کی کوشش کی، تاہم شمالی کوریائی رہنما کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔


بعدازاں امریکی حکام نے نیویارک میں شمالی کوریا کے ایک سفارت کار کے حوالے خط کیا، لیکن انہوں نے یہ خط کھولے بغیر امریکی نما ئندے کو واپس کردیا،رپورٹ کے مطابق کم جونگ اُن کا رویہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ فی الحال امریکی صدر سے بات چیت میں دلچسپی نہیں ر کھتے۔


یہ صورت حال ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت سے بالکل مختلف ہے، جب دونوں رہنماؤں کے درمیان خطوط کا تبادلہ ہوا اور تین مرتبہ بالمشافہ ملاقاتیں بھی ہوئیں،ٹرمپ کے لیے شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی پیش رفت ایسے وقت میں اہمیت اختیار کرگئی ہے جب ان کی جماعت کو و سط مدتی انتخابات میں بڑے سیاسی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


کم جونگ اُن نے روس اور چین کے ساتھ قریبی تعلقات کے ذریعے بھی امریکی دباؤ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بڑھائی ہے پیانگ یانگ چاہتا ہے کہ امریکا اسے جوہری طاقت تسلیم کرے، تاہم وائٹ ہاؤس شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے اپنے مطالبے پر قائم ہے۔


رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے چین کے دورے کے دوران کم جونگ اُن سے ممکنہ ملاقات کا عندیہ دیا اور معاونین کو اس کے ا نتظامات کی ہدایت بھی کی، تاہم ملاقات ممکن نہ ہوسکی امریکی حکام نے اس حوالے سے ایسی تجویز پر بھی غور کیا تھا جس کے تحت جو ہری پروگرام کے مکمل خاتمے کے مطالبے کے بجائے شمالی کوریا سے جوہری اور میزائل تجربات محدود کرنے پر بات ہوسکتی تھی۔


ٹرمپ کے پہلے دور میں دونوں رہنماؤں کی 3 ملاقاتیں ہوئیں، تاہم جوہری تنازع حل نہ ہوسکارواں ماہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے بھی بتایا کہ شمالی کوریا اپنی یورینیم افزودگی کی تنصیب کو وسعت دے رہا ہے، جس سے اس کے جوہری پروگرام میں مزید توسیع کے خدشا ت بڑھ گئے ہیں۔