پیر، 23 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پولیس اور حساس اداروں کی لیاری میں کارروائی، رحمان ڈکیت کا بیٹا گرفتار


کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ سرغنہ رحمان ڈکیت کے بیٹے جبران کو حراست میں لے لیا۔


پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کلاکوٹ کے علاقے جھٹ پٹ مارکیٹ میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں پولیس اور حساس اداروں کی مشتر کہ ٹیم نے چھاپہ مار کر جبران کو حراست میں لیا، زیر حراست جبران اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، جبکہ اس کا بھائی ساربان مبینہ پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔


ذرائع کے مطابق جبران کو حراست میں لینے کے بعد مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،تاحال پولیس کی جانب سے کار روائی اور گرفتاری کے حوالے سے باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آسکیں-


ملزم جبران اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ مختلف جرائم کے الزا مات میں گرفتار ہوچکا ہے،اس کے خلاف منشیات رکھنے اور تشدد سمیت مختلف جرائم کے مقدمات درج ہونے کی اطلاعات ہیں۔