جمعرات، 12 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قرآنی آیت والا ہار پہننے پر کرینہ کپور کو قانونی نوٹس جاری


مدھیہ پردیش کانگریس کے چیف ترجمان عباس حفیظ نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو سوشل میڈیا پر قرآنِ پاک کی آیات پر مشتمل لاکٹ کی تصاویر شیئر کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔


نوٹس میں اداکارہ سے تصاویر ہٹانے اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہونے پر معا فی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہےعباس حفیظ کے مطا بق مذکورہ لاکٹ تاریخی طور پر ریاستِ بھوپال کی بیگمات کے ورثے سے تعلق رکھتا ہے جو اسے محض زیور یا فیشن کےبجائے مذہبی عقید ت اور ایمان کی علامت کے طور پر استعمال کرتی تھیں۔


حفیظ کے وکیل محمد ظفر نے اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اعتراض کرینہ کپور کے لاکٹ پہننے پر نہیں بلکہ اس پر درج قرآنِ پاک کی آیت اور اسے سوشل میڈیا پر پیش کرنے کے انداز پر ہے قرآنِ پاک کی آیات انتہائی مقدس ہیں اور ان کےاحترام کےحو الے سے مسلما نوں میں مخصوص مذہبی آداب اور روایات پائی جاتی ہیں۔


وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکل اور دیگر افراد کے نزدیک لاکٹ کی تصاویر کو فیشن کے انداز میں سوشل میڈیا پر نمایاں کرنا مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا باعث بنا ہے۔ اسی بنیاد پر قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے تصاویر ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے-


عباس حفیظ نے کہا کہ بھوپال کی سابق ریاست کی بیگمات اس لاکٹ کو مذہبی عقیدت کے تحت پہنتی تھیں اس لیے اسے محض فیشن کی ایک شے کے طور پر پیش کرنا مناسب نہیں انہوں نے کرینہ کپور سے مطالبہ کیا کہ وہ تصاویر ہٹانے کے ساتھ اس معاملے پر معذرت بھی کریں۔


عباس حفیظ نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام ان کا ذاتی معاملہ ہے اور اسے کانگریس پارٹی کے مؤقف، سیاسی نظریے یا ان کے عہدے سے منسلک نہ کیا جائے۔ ان کے مطابق کانگریس پارٹی کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ پارٹی کا باضابطہ مؤقف ہے۔