جمعرات، 12 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بانی پی ٹی آئی کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔


ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے نورین نیازی اور عظمیٰ خان گزشتہ کچھ عرصے سےکوٹ لکھپت جیل میں نظر بند تھیں ان کی رہائی کے لیے پارٹی کی جانب سے مختلف سطحوں پر کوششیں کی جا رہی تھیں دونوں کی رہائی یقینی بنانے اور قانونی و انتظامی معا ملات کو آگے بڑھانے میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے بعد آج ان کی رہائی عمل میں آئی۔


واضح رہے کہ نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو گزشتہ دنوں پارٹی کی احتجاجی سرگرمیوں اور دفعہ 144 کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا بعد ازاں انتظامیہ نے نقصِ امن کے خدشے کے پیشِ نظر انہیں نظر بند کرتے ہوئے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا تھا۔