جمعرات، 12 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شیرنی کے حملے میں نوجوان جاں بحق، فارم مالک اور ٹک ٹاکرگرفتار


شیرنی کے حملے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا، جس کے بعد فارم مالک اور ٹک ٹاکرکو گرفتار کر لیا گیا-


ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کاہنہ پولیس نے فارم ہاؤس مالک فیاض عرف فیضی اور ٹک ٹاکر نعمان کو گرفتار کر لیا،حملہ آور شیرنی کو فارم ہاؤس سے وائلڈ لائف کی تحویل میں دے دیا گیا،نعمان ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے فارم ہاؤس پہنچا تھا جہاں شیرنی قابو سےباہر ہو گئی، شیر نی کے حملے سے فارم کا ملازم 19 سالہ طلحہ شدید زخمی ہو گیازخمی طلحہ کو علاج کے لیے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔


ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعے کی حقیقت چھپانے کے لیے شیرنی کے حملے کو کتے کا حملہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی، مشکوک صورتحال کی جانچ کی گئی تو شیرنی کےحملے کا انکشاف ہوامتوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیےمردہ خانے منتقل کر دی گئی جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔


ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شیرنی رکھنے کے اجازت نامے، حفاظتی انتظامات اور ممکنہ غفلت کے پہلوؤں کی جانچ جاری ہے ٹک ٹاک کا شوق کسی انسانی جان سے بڑھ کر نہیں ہو سکتا،واقعے کی حقیقت چھپانے کی کوشش اور غفلت کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات ہوں گی۔