لندن: پاکستان ہائی کمیشن نے نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کردیں

مصنف:
لندن: پاکستان ہائی کمیشن لندن نے انٹرنیٹ کی زیرِ سمندر کیبل میں خرابی کے باعث نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل میں تکنیکی خرابی کے باعث انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور اس سے منسلک سروسز متاثر ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سروسز کی فراہمی روک دی گئی ہے۔اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ سروسز آئندہ اطلاع تک معطل رہیں گی، تاہم دستاویزات کی تصدیق (اٹیسٹیشن) کی سہولت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں





