جمعرات، 19 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسلام آباد میں غیرقانونی گوشت کا دھندہ بے نقاب، گدھوں اور کتوں کا 800 کلو گوشت برآمد

مصنف:

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے علاقے ڈی 14 میں فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے گدھوں اور کتوں کا 800 کلو گوشت برآمد کرلیا، جبکہ متعدد زندہ اور مردہ جانور بھی تحویل میں لے لیے گئے۔


تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈی 14 کے ایک مکان پر چھاپہ مارا، جہاں سے 12 زندہ گدھے، ایک مردہ گدھا اور 5 زندہ کتے برآمد ہوئے۔ کارروائی کے دوران 21 کچھوے، ایک گیدڑ اور ایک زندہ پینگولین بھی ملے۔


فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق مکان سے برآمد ہونے والے گوشت اور جانوروں کی ترسیل کا کوئی ریکارڈ یا سرکاری اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کیے گئے زندہ جانور محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیے گئے ہیں، جبکہ مکان کو سیل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔