بی بی سی اردو کی صحافتی بددیانتی، حقائق مسخ کر کے پروپیگنڈا کرنے کی روش پر قائم

برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی اردو کی صحافتی بددیانتی، حقائق مسخ کر کے پروپیگنڈا کرنے کی روش پر قائم ہے
صحافتی اخلاقیات اوردیانت داری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بی بی سی اردو نے اپنی پرانا وطیرہ برقراررکھا،بی بی سی اردو نے دہشتگرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے سرغنہ رحمان گل کی صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی کی،کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان کا سرغنہ رحمان گل محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی انتہائی مطلوب دہشتگرد کی فہرست میں شامل ہے ،بی بی سی اردو کی جانب سے دہشت گردی میں ملوث عناصر کی زندگی کو مثبت انداز میں اجاگر کرنا در حقیقت دہشت گردی کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے
بی بی سی اردو 16 نومبر کو بھی نفٹاک اور نیکٹا میں خالصتاً انتظامی اورتکنیکی تنظیمِ نوکی خبرکو بے بنیاد قیاس آرائیوں کیلئے استعمال کرچکا ہے ،بی بی سی اردو نے 27 اکتوبر کو پاک افغان سرحد پرطالبان کی شرانگیزی پرپاک فوج کی کارروائی جبکہ 7 نومبر کو اوتھل ڈکیتی کیس کوبھی منفی اندازمیں پیش کیا،برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی اردو نے ہمیشہ صحافتی اصولوں کو نظراندازکرکے پاکستان اوراس کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کو فروغ دیا ہے
مزید پڑھیں





