چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

مصنف:
چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹروں نے873 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا، ادویات اورطبی مشاورت بھی فراہم کی،فری میڈیکل کیمپ سے 205 مرد، 523 خواتین اور135 بچوں نے طبی سہولیات سے استفادہ کیا،پاک فوج اورفرنٹیئر کور کی جانب سے کیمپ کے دوران7لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں،فری میڈیکل کیمپ کے دوران 84 الٹراساؤنڈ، 162 لیبارٹری ٹیسٹ، 28 ایکسرے اور69 ای سی جی کیے گئے
خواتین اور بچوں کو خصوصی طبی توجہ دی گئی، بریسٹ کینسر،ذاتی صفائی اوربیماریوں سے بچاؤسے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی،مقامی آبادی نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے اس احسن اقدام کو صحتِ عامہ اور عوامی فلاح کے لیے قابلِ ستائش قرار دیا
مزید پڑھیں





