وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے وزیر داخلہ اور داخلی سیکیورٹی فورس کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی نے ملاقات میں داخلی سلامتی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے داخلہ نے داخلی سلامتی سے متعلق مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر گفتگو کی اور سیکیورٹی کے شعبے میں شراکت داری مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے پاکستان اور قطر کی وزارت داخلہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ داخلی سلامتی کے شعبے میں باہمی تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جائے گا،محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور قطر خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں






