منگل، 20 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میر رضا قتل کیس میں پولیس تفتیش پر سوالات، جوڈیشل کمیشن نے سنگین کوتاہیوں کی نشاندہی کردی

Meer-Raza

میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کی ایگزیکٹو سمری میں ابتدائی تفتیش میں کوتاہیوں کے انکشافات کیے گئے ہیں۔

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کی جوڈیشنل کمیشن نے موت کو خودکشی قرار دینے کے ابتدائی پولیس موقف پرسوالات اٹھادیے۔


جوڈیشل کمیشن نے میر رضا کیس کی رپورٹ 15 اکتوبر کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کی تھی ، صوبائی کابینہ کے فیصلے کے بعد رپورٹ پبلک کردی گئی ہے۔ رپورٹ میں کیس کی مزید تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی عرفان بلوچ کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں میر رضا قتل کیس میں پولیس تفتیش میں سنگین کوتاہیوں کا اعتراف کیا گیا ہےاور کیس میں شواہد کے تحفظ اور پولیس تفتیش کے طریقہ کار میں خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔

ایگزیکٹو سمری میں کہا گیا کہ حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ پشت سے لگنے والی گولی کا زخم قرار دیا رپورٹ میں میر رضا قتل کیس کی مزید تحقیقات کےلیے ڈی آئی جی عرفان بلوچ کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کی گئی اور تجویز دی کہ اس میں آئی ایس آئی، آئی بی، پاکستان رینجرز سندھ اور سائبر کرائم ایجنسی کے نمائندے شامل کیے جائیں۔

جوڈیشل کمیشن رپورٹ میں پولیس اہلکاروں کے کردار کی تحقیقات کےلیے ایف آئی اے کی سربراہ میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے اور قصور وار اہلکاروں کے خلاف محکمانہ اور فوجداری کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹ میں شواہد متاثر ہونے کے باعث میر رضا کیس کی سخت اور شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔