منگل، 20 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پمز ہسپتال اب بورڈ آف گورنرز کے تحت کام کرے گا، مدت تین سال ہوگی، کمیٹی کی سفارش

fire

پمز ہسپتال میں اصلاحات کیلئے وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ پمز ہسپتال اب بورڈ آف گورنر کے تحت کام کرے گا ، بورڈ کے ارکان کی مدت تین سال ہوگی۔

پمز ہسپتال میں اصلاحات کیلئے وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں ہسپتال کے انتظامی، طبی اور گورننس نظام میں بہتری کے اقدامات،اصلاحات کے قانونی اور انتظامی فریم ورک کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی سفارشات کے مطابق پمز ہسپتال کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی مارکیٹ سے تعیناتی ہوسکے گی ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پمز گورننس فریم ورک کا قانونی مسودہ تیار کیا جائے گا۔