جمعرات، 5 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میرا تعارف ،کومل شہزادی

نقطہ نظر

اس بھاگتی دوڑتی زیست کے کچھ لمحات اپنے ذوق کے نام کرنابھی ایک مہارت ہے۔انسان سب کچھ کرتا ہے لیکن اپنے شوق اورپسندیدہ کاموں کو پسِ پشت ڈال دیتا ہے لیکن اصل کامیابی وہی ہے کہ اپنے وجود کے لیے چند لمحات نکالے جائیں۔میرے لیے لکھنا میرے پسندیدہ مشاغل میں شامل ہے۔اپنی زندگی کے کچھ پل لکھنے کے لیے مختص کیے ہیں جن سے میری ایک پہچان اورایک تعارف بناہے جو چند الفاظ میں تذکرہ کرنا چاہوں گی۔


پورا نام کومل شہزادی، قلمی نام کومل ہے۔تعلیم ایم۔ایس ۔سی،بی ایڈ،ایم۔فل،پی ایچ ڈی ہے اور درس و تدریس کے پیشے سے وابستہ ہیں جو یونیورسٹی میں وزیٹنگ لیکچرار کے طورپراپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ وہ فری لانس رائٹر بھی ہیں۔پہلی کہانی کی اشاعت ۲۰۱۹ میں ہوئی ۔افسانے بر صغیر کے ادبی رسائل و جرائد میں شائع ہورہے ہیں۔

ان کی اب تک جو کتب شائع ہوچکی ہیں جن کے نام ہیں۔

آگہی کا سفر

شاداب کنارہ

خوابوں کی بیساکھیاں

آفاقِ خیال

تاثرات کے آئینے میں

ٹوٹاہواچراغ

بازگشت

The Feminist perspective and Gender violence



پانچ سال سے ادبی جریدے "نقش فریادی "کے ادارتی فرائض سرانجام دے رہی،جس میں ملک وبیرون ملک کی اہم شخصیات جو درس وتدریس اوریونیورسٹی سے وابستہ ہیں انکی تحاریر شائع ہورہی ہیں ۔آس فاؤنڈیشن سیالکوٹ کی جنرل سیکرٹری بھی ہیں جو خواتین کے لیے کام کررہا ہے۔

ادبی خدمات کی بدولت بے شمار سرٹفیکیٹس میڈلز اورایوارڈز مل چکے ہیں۔

ایوارڈ:

نیوٹیلنٹ ایوارڈ

پریس فارپیس برطانیہ ایوارڈ

پاکستان لٹریری فورم ایوارڈ

ادب اطفال ایوارڈ وغیرہ