شہر: اوکاڑہ
تعلیمی قابلیت: ایم اے اردو - پنجاب یونیورسٹی
بی ایڈ - علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی
مجھے بچپن ہی سے لکھنے کا بے حد شوق تھا۔ اردو اور انگریزی میرے پسندیدہ مضامین تھے۔ میرے ادبی سفر کا آغاز اس وقت ہوا جب میں جماعت اول میں تھی۔ ابتدا میں خطوط نویسی سے آغاز کیا جب کہ جماعت چہارم میں شاعری کی طرف قدم بڑھایا۔ مناسب ادبی پلیٹ فارم اور رہ نمائی نہ ملنے کی وجہ سے میری بہت سی تحریریں قارئین تک نہیں پہنچ سکیں لیکن میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور اپنی ادبی جدوجہد جاری رکھی۔ تعلیمی میدان ہو یا ادبی، کسی استاد نے میری رہ نمائی نہیں کی۔ میں نے جو کچھ سیکھا، اپنی محنت، لگن اور کوشش سے حاصل کیا ہے۔ اب تک میں 150 سے زائد کہانیاں، کالم اور نظمیں لکھ چکی ہوں۔ میری تحریریں 70 سے زائد اخبارات اور تقریباً 15 مختلف میگزین میں شائع ہو چکی ہیں۔ پاکستان کے مختلف اخبارات و رسائل کے علاوہ سری نگر، لکھنؤ اور اورنگ آباد کے اخبارات میں بھی میری تحریریں شائع ہوتی ہیں۔ اخبارات میں روزنامہ کشمیر، روزنامہ ملت، روزنامہ تعمیل، روزنامہ سحر، روزنامہ بی بی سی، روزنامہ موتک، روزنامہ راز، روزنامہ نوائے جمہوریت اور دیگر اخبارات شامل ہیں۔ اسی طرح مختلف میگزین میں بھی میری تحریریں شائع ہو چکی ہیں، جن میں ماہنامہ ہمارا بچپن، ماہنامہ کونپلیں، شاہین اقبال میگزین، ماہنامہ پیامِ سحر پاکستان، اخبارِ جہاں اور دیگر رسائل شامل ہیں۔ میری تحریروں کے موضوعات میں معاشرتی مسائل، خواتین اور بچوں سے متعلق مسائل اور دیگر ادبی موضوعات شامل ہیں۔ میں مختلف ادبی مقابلوں میں بھی حصہ لے چکی ہوں اور متعدد سرٹیفکیٹ کے ساتھ نمایاں پوزیشنیں حاصل کر چکی ہوں، جو میرے ادبی سفر کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ادب کے علاوہ مجھے آن لائن ورک میں بھی دل چسپی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر مینجمنٹ کے شعبے میں کام کرنے کا تجربہ بھی رکھتی ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ مجھے آرٹ ورک میں بھی دل چسپی ہے۔ میں مجسمہ سازی اور دیگر دست کاری کے کام بھی بخوبی کر لیتی ہوں۔
مزید پڑھیں




