منگل، 3 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میرا تعارف،حلیمہ بتول

نقطہ نظر

محترمہ کا نام حلیمہ بتول ہے۔ اور ان کا قلمی نام بھی حلیمہ بتول ہی ہے۔

ان کا تعلق پاکستان کی اس سرزمین سے ہے جہاں خیال پنکھ پھیلاۓ فضاء میں خوشبوں بکھیرتے ہیں (ترنڈہ محمد پناہ ضلع رحیم یار خان )سے ہے۔

الحمدللہ انہوں نے ایک مذہبی گھرانے میں آنکھ کھولی جہاں دینی تعلیم فرض عین سمجھی جاتی ہے۔

ان کا حال ہی میں گریجویشن مکمل ہوا۔ اور اس کے ساتھ ان کا تعلیمی سلسلہ جاری ہونے کے ساتھ ساتھ درس و تدریسی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

محترمہ کو بچپن ہی سے کتابیں پڑھنے کے ساتھ ساتھ لکھنے کا بھی شوق رہا ہے۔

ان کے خاندان میں اگر کوئی تقریب ہوتی، تو ان کے بابا حضور ان کو تقریب کی روداد لکھنے کو کہتے۔ جو محترمہ پرجوش ہو کر لکھتی۔

محترمہ نے لکھنے کا باقاعدہ اغاز نومبر 2023 میں کیا۔کتابوں سے محبت اور نئے علم کی جستجو نے ان کے خیالات کو وسعت دی۔

پہلی مرتبہ روز نامہ رہنما کی جانب سے ایک تحریری مقابلہ قائد اعظم کی شخصیت میں حصہ لیا۔اور اللہ کے فضل و کرم سے پہلی بار ہی پہلی پوزیشن حاصل کی۔

محترمہ اکثر مقابلہ جات میں حصہ لیتی ہے اور نمایا کامیابی حاصل کرتی رہتی ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے بے شمار مختلف ملکی اور غیر ملکی انتولوجیز میں بھی حصہ لیے چکی ہیں۔

محترمہ مختلف اخبارات، میگزین اور مختلف ادبی اداروں سے وابستہ ہیں۔

ادب ان کی پہلی محبت ہے۔ محترمہ کے مطابق ایک لکھاری معاشرے کا ایک اہم رکن ہوتا ہے۔ اس کا سب سے اہم فرض ہے کہ وہ ہمیشہ سچ کا ساتھ دے۔ سچ بولے اور سچ لکھے۔

کیونکہ ایک لکھاری معاشرے کا آٸینہ دار ہوتا ہے۔ اور اپنی تحریروں کےذریعے معاشرے کو بہتر بنا سکتا ہے۔

محترمہ اپنے قلم سے ٹوٹے ہوئے دلوں میں زندگی کی نٸی امنگ پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ تاکہ ان کی آنکھوں میں تاریک ہوتے خوابوں میں امید کی شمع اجاگر ہو۔

محترمہ کو حاصل پور تقریب میں مٸ 2025 میں چمکتے ستارے ایوارڈ، اور مٸ 2025 میں طالبِ نظر کی جانب سے میرا اداب میری پہچان ایواڈ سے بھی نوازہ گیا ہے۔ اس کے علاہ2026 میں محترمہ کو چاننی ادبی تنظیم ساہیوال بابا طالب نظر ایوارڈ اور کہانی ڈرمہ کلب کی جانب سے حسن کاکردگی ایوارڈ سے بھی نوازہ جاچکا ہے۔

محترمہ بہت سی اسناد، ایوارڈز اور میڈل بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔

محترمہ کو جہادبلقلم ادارے کی جانب سے حفیظ تاٸب نعت ایوارڈ اور الوکیل حاصل پور میں چمکتے ادبی ستارے ایوارڈ 2026 کےلیے بھی نامزد کیا جا چکا ہے۔ الحَمْدُ ِلله


محترم دارالادب اکیڈمی پاکستان، میں ماہ نامہ مقابلہ انچارج سلسلہ مضمون نگار ہے۔ اور انڈیا کے انٹرنیشنل ادارہ GLCP میں بطور اردو ادب بھی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

محترمہ کرن کرن روشنی میگزین ملتان کی ادارے کی جانب سے اپنے شہر ترنڈہ محمد پناہ میں بیور و چیف کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔

اس کے علاوہ محترمہ ماہنامہ حرف آشنا مگزین میں بطور ناٸب مدیرہ بھی خدمات سرانجام دی رہے ہیں۔

محترمہ کے مطابق یہ سب میرے قلم کا صدقہ ہے۔

الحَمْدُ ِلله