جمعرات، 22 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

نیویارک ٹائمز کی جانب سے طالبان حکومت کی غلط عکاسی بے نقاب

taliban
مصنف:

نیویارک ٹائمز کی افغان طالبان بارے رپورٹنگ سمجھ سے بالاتر ہے افغانستان پر قابض مسلح گروہ کو ’’افغان فوج‘‘ اور اس کے جنگجوؤں کو ’’افغان فوجی‘‘ قرار دینے سے انہیں قانونی حیثیت نہیں دی جا سکتی، جبکہ سرحد پار دہشت گردی کو دوطرفہ تنازع قرار دینا بھی حقائق کی درست عکاسی نہیں۔


اگر طالبان کی پناہ میں موجود اسامہ بن لادن کے حملوں میں 3 ہزار امریکی شہری مارے گئے تھے تو کیا نیویارک ٹائمز نائن الیون کو بھی محض ایک ’’تنازع‘‘ قرار دیتا؟ 2026 کے دوران اب تک ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے حملوں میں 1,429 پاکستانی شہید اور 2,679 زخمی ہو چکے ہیں ،یہ گروہ طالبان حکومت کے زیرِ اثر محفوظ ٹھکانوں سے کارروائیاں کر رہے ہیں،پاکستان نے چار سال تک سفارتی کوششیں جاری رکھیں، تاہم متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیہ، سعودی عرب اور چین سمیت مختلف ممالک بھی طالبان حکومت سے دہشت گردی روکنے کے قابلِ تصدیق یقین دہانیاں حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔


پاکستان نے اچانک کوئی اقدام نہیں کیا، جبکہ دہشت گردی کی سرپرستی کو محض دوطرفہ تنازع قرار نہیں دیا جا سکتا ، نیویارک ٹائمز دوہرا معیار ترک کرے،