پرانا کنواں اور دو دوست ،تحریر: بنتِ محمد افضل
نقطہ نظر
دور دراز گاؤں میں دو دوست بلال اور احمد رہتے تھے دونوں بچپن سے ہی بہت گہرے دوست تھے دونوں کی دوستی اہلِ گاؤں کے لیے بہت اچھی مثال تھی احمد بہت سادہ، سچا، اور غریب تھا۔ مگر اس کا دل سونے سے بھی زیادہ صاف اور خالص تھا۔اور بلال چالاک ہوشیار اور شارٹ کٹ سے امیری کے خواب دیکھنے والا تھا۔اس کے بڑے بڑے امیروں والے خواب تھے مہنگی گاڑی، بڑا گھر، برینڈیڈ کپڑے۔مگر دوستی دونوں کی لازوال تھی انھیں جدا کرنا یا انکی دوستی میں دراڑ ناممکن تھا جو کام کرتے مل کر کرتے، جہاں جاتے مل کر جاتے، ساۓ کی طرح اک دوسرے کے ساتھ رہتے
ایک دن ڈھلتی شام کے ساتھ دونوں جنگل سے لکڑیاں لا رہے تھے سورج غروب ہو رہا تھا، پرندے اپنے گھونسلوں کو لوٹ رہے تھے، کہ اچانک راستے میں انھیں اک پرانا ٹوٹا پھوٹا کنواں نظر آیا جو کہ برسوں سے بند تھا لوگ کہتے تھے کہ شام ڈھلنے کے بعد کوئی شخص اس کنویں کے پاس نہیں جا سکتا کیونکہ رات کے وقت اس کنویں سے بہت عجیب آوازیں آتی تھی جو لوگوں کے دلوں میں خوف کا سبب بن جاتی مگر بلال کی نظر کنویں کے اک کونے پر گرد آلود تختی نما چیز پر پڑی۔ احمد کے منع کرنے کے باوجود بلال کے بے اختیار قدم اس کنویں کی طرف اٹھتے گئے بلال نے ڈرتے ڈرتے کنویں کی وہ تختی صاف کی جس پر لکھا تھا اس کنویں میں خالص سونا ہے جو سچا اور ایماندار ہو گا سونا اسی کو ملے گا اک سچا انسان ہی اس سونے کو نکال سکے گا لالچی خالی ہاتھ رہ جاۓ گا بلال یہ تحریر دیکھتے ہی دنک رہ گیا بے اس کی آنکھیں چمک اٹھی بے اختیار بولا احمد یہ دیکھو میں نہ کہتا تھا کے ہم امیر ہونے والے ہیں چلو نیچے چلتے ہیں احمد نے ڈرتے ہوئے کہا بلال چلو گھر چلتے ہیں لوگ کہتے ہیں یہ کنواں ٹھیک نہیں ہے کہیں کسی مصیبت میں نہ پڑ جائیں بلال نے پیار اور جوش بھرے انداز میں دوست کے کاندھے اک تھپکی لگائی اور کہا ارے ڈرپوک یہ لوگوں کی صرف باتیں ہیں ہمارے دن بدلنے والے ہیں وہاں سونا ہمارا انتظار کر رہا ہے چلو کنویں کے اندر چلتے ہیں آخر احمد کے سمجھانے پر دونوں دوستوں میں حتمی فیصلہ ہوا کے کل صبح آکر دیکھیں گے رات بھر بلال کو نیند نہ آئی اور وہ سونے کے خواب دیکھتا رہا کبھی گاؤں میں سب سے بڑے گھر کے اور کبھی سب سے امیر بننے کے خوابوں میں رات گزر گئی ادھر نیند احمد کو بھی نہیں آئی مگر وہ سونے کے لیے نہیں دوست کے لیے سوچتا رہا کہیں میرا دوست کسی مصیبت میں نہ پڑ جاۓ اگلی صبح دونوں دوست اک رسی اور ٹارچ لیے کنویں کے پاس پہنچ گئے بلال نے کہا تم رسی پکڑو میں نیچے جاتا ہوں سونا ملا تو آدھا تمھارا آدھا میرا احمد نے کہا بلال تختی پر لکھی تحریر یاد ہے ناں! وعدہ کرو تم لالچ نہیں کرو گے بلال نے مسکراتے ہوئے تسلی بھرے انداز میں کہا وعدہ ہوا دوست نہیں کروں گا لالچ۔بلال آہستہ آہستہ نیچے اترا نیچے گہرا اندھیرا تھا بلال کو اک کونے میں روشنی نظر آئی ڈرتے ہوۓ بلال نے دیکھا تو وہ سونا نہیں بلکہ اک صندوقچی تھی اور اس کے پاس اک بزرگ بیٹھا تھا بلال ڈر گیا! اور کہا بابا جی آپ کون ہیں؟ بزرگ نے کہا بیٹا میں اس کنویں کا رکھوالا ہوں بیس سال سے اس انتظار میں بیٹھا ہوں کہ کوئی سچا انسان آۓ بلال نے جلدی سے پوچھا صندوقچی میں سونا ہے؟ بزرگ مسکرایا اور بولا پہلے میرے تین سوالات کے جوابات دو پھر صندوقچی تمھاری۔ بلال نے کہا ٹھیک ہے آپ پوچھیں
بزرگ نے پہلا سوال پوچچھا! دنیا کی سب سے بڑی دولت کون سی ہے؟ بلال نے جھٹ سے کہا سونا۔ بزرگ مسکرایا اور دوسرا سوال پوچھا اگر تمھیں سونا مل جاۓ اور تمھارا دوست بھوکا سوۓ تو کیا تم اسے کھانا دو گے؟بلال یہاں تھوڑا رکا پھر کچھ دیر بعد بولا ہاں شاید دے دوں۔ بزرگ نے تیسرا سوال پوچھا اور کہا کہ اوپر جا کر جب تم رسی چھوڑ دو گےتو تم اکیلے یہ سونا لے سکتے ہو، کیا تم ایسا کرو گے؟بلال کے دل میں لمحے بھر کے لیے لالچ آئی اور اس نے سوچا ہاں اگر میں ایسا کروں گا تو سارا سونا میرا ہو جائے گا۔ مگر پھر فوراً اسے احمد کا چہرہ اس سے وعدہ اسکی دوستی اور بچپن کی یادیں یاد آئی۔اس کی آنکھوں میں آنسوں آگۓ اور اس نے کہا نہیں بابا جی میں ایسا ہر گز نہیں کروں گا احمد میرا بھائی ہے سونا آج ہے تو کل نہیں مگر دوستی ہمیشہ رہتی ہے۔یہ سنتےہی بزرگ کھڑا ہو گیا اور زور سے ہنسنے لگا۔دیکھتے ہی دیکھتے بزرگ غائب ہو گیا اور صندوقچی خود بخود کُھل گئی۔اور صندوقچی میں سونا نہیں بلکہ اک پرچہ تھی جس میں لکھا تھا مبارک ہو بیٹا تم کامیاب ہو گئے۔سچاسسنا تمھارے دل میں ہے جو لالچ پر قابو پا لے وہی انسان سب سے امیر انسان ہے۔بلال اس سارے ماجرے کو دیکھ کر دنک رہ گیا روتا ہوا اوپر آیا احمد کو گلے لگایا اور ساری بات بتا دی۔احمد مسکرایا اور بولا دیکھا میں نہ کہتا تھا کے اصل۔ دولت سونا نہیں دوستی ہے۔ اس دن سے بلال نے خود سے عہد کر لیا کے وہ لالچ ہر گز نہیں کرے گا ڈٹ کر محنت کرے گا اور زندگی میں کامیابی اپنی محنت کے بلبوتے پر حاصل کرے گا اب احمد کے ساتھ مل کر بلال بھی گاؤں کے بچوں کو بڑی محنت اور محبت سے اپنی دوستی کو نبھاتے ہوئے بچوں کو درس دینے لگے اب کنویں کے واقعے کے بعد گاؤں والوں کو ان دونوں کی دوستی پہ مزید رشک آنے لگا
اب بلال کو گاؤں میں بڑا گھر یا بڑی گاڑی تو نہیں ملی تھی مگر پھر بھی وہ بہت خوش تھا کیونکہ اب اس کے پاس وہ تھا جو پورے گاؤں میں اور کسی کے پاس نہ تھا جس پر پورے گاؤں کو رشک بھی تھا اور جستجو بھی مگر وہ صرف بلال ہی کے پاس تھا اور وہ اک سچا سونے سے بھی خالص دوست جو ہمیشہ اپنے دوست کو اس اچھائی اور بھلائی کی راہ دکھاتا
حرفِ آخر
سب سے قیمتی دولت سونا نہیں اک سچا دوست ہے اور دوستی میں خلوص ہمیں دنیا میں کبھی ناکام نہیں ہونے دیتا سچا دوست انسان کا مان اور سکون ہونے کے ساتھ انسان کا غرور بھی ہوتا ہے
مزید پڑھیں




