ہفتہ، 21 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

تنہائی، تحریر:رفعت اکرام

نقطہ نظر

تنہائی انسان کی زندگی کا سب سے بڑا دکھ ہے۔ انسان چاہے کتنا بھی خوش ہو، چاہے اس کے پاس کتنی بھی دولت ہو، مگر جب وہ تنہا ہوتا ہے، تو اسے سب کچھ خالی خالی لگتا ہے۔ تنہائی میں انسان کو اپنا آپ بھی پرایا لگنے لگتا ہے۔ وہ سب کے درمیان ہوتے ہوئے بھی خود کو اکیلا محسوس کرتا ہے۔ اس کے آس پاس بہت سے لوگ ہوتے ہیں، مگر اس کا دل کہتا ہے کہ میرا کوئی نہیں ہے۔ یہ احساس انسان کو اندر سے توڑ دیتا ہے۔

تنہائی تب آتی ہے جب ہمارا کوئی اپنا ہم سے دور ہو جاتا ہے۔ کبھی کوئی دوست ہم سے دور چلا جاتا ہے، کبھی کوئی اپنا ہمیں چھوڑ کر چلا جاتا ہے، کبھی ہم خود ہی سب سے دور ہو جاتے ہیں۔ اس وقت دل میں ایک عجیب سا خالی پن آ جاتا ہے۔ ہمیں کسی سے بات کرنے کا دل نہیں کرتا، ہمیں کسی سے ملنے کا دل نہیں کرتا، بس دل کرتا ہے کہ ہم اکیلے بیٹھے رہیں اور اپنی یادوں میں کھوئے رہیں۔ ہمیں پرانی باتیں یاد آتی ہیں، پرانے لمحے یاد آتے ہیں، اور ہم سوچتے ہیں کہ کاش وہ وقت واپس آ جائے۔

تنہائی میں راتیں بہت لمبی لگتی ہیں۔ جب سب لوگ سو جاتے ہیں، تو تنہا انسان جاگ رہا ہوتا ہے۔ وہ اپنی پرانی یادوں کو یاد کر رہا ہوتا ہے۔ وہ ان لوگوں کو یاد کر رہا ہوتا ہے جو کبھی اس کے ساتھ تھے، مگر آج اس کے ساتھ نہیں ہیں۔ اس وقت اس کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے ہوتے ہیں، مگر اس آنسو کو پونچھنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ یہی تنہائی کا سب سے بڑا دکھ ہے کہ انسان رو بھی رہا ہوتا ہے، مگر اسے کوئی دیکھنے والا نہیں ہوتا۔ وہ اپنے آنسو خود ہی پونچھتا ہے اور خود ہی اپنے دل کو سمجھاتا ہے۔

کبھی کبھی انسان سب کے ساتھ ہوتے ہوئے بھی تنہا ہوتا ہے۔ وہ ہنس رہا ہوتا ہے، مگر اس کا دل رو رہا ہوتا ہے۔ وہ سب سے بات کر رہا ہوتا ہے، مگر اس کے دل کی بات کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہوتا۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ خوش ہے، مگر وہ اندر سے ٹوٹ چکا ہوتا ہے۔ وہ کسی کو اپنی تکلیف نہیں بتا سکتا، کیونکہ اسے ڈر لگتا ہے کہ لوگ اس کا مذاق اڑائیں گے۔ اس لیے وہ اپنی تکلیف کو اپنے دل میں ہی چھپا کر رکھتا ہے۔ وہ سب کے سامنے مسکراتا ہے، مگر اکیلے میں وہ ٹوٹ کر بکھر جاتا ہے۔

تنہائی انسان کو بہت کچھ سکھاتی بھی ہے۔ تنہائی میں انسان کو اپنے آپ کی پہچان ہوتی ہے۔ اسے پتا چلتا ہے کہ کون اس کا سچا دوست تھا اور کون مطلبی تھا۔ اسے پتا چلتا ہے کہ دنیا میں کوئی کسی کا نہیں ہوتا، سب مطلب کے ساتھی ہوتے ہیں۔ جب تک تمہارے پاس سب کچھ ہوتا ہے، تب تک سب تمہارے ساتھ ہوتے ہیں، اور جب تم تنہا ہو جاتے ہو، تو کوئی بھی تمہارے ساتھ نہیں ہوتا۔ یہ حقیقت تنہائی میں ہی سمجھ آتی ہے۔ تنہائی انسان کو مضبوط بھی بنا دیتی ہے۔ جو انسان تنہائی سے گزر جاتا ہے، وہ پھر کسی بھی دکھ سے نہیں ڈرتا۔

مگر تنہائی سے ڈرنا نہیں چاہیے۔ تنہائی کو اپنی طاقت بنانا چاہیے۔ تنہائی میں ہم اپنے اللہ کے قریب ہو جاتے ہیں۔ جب کوئی ہمارے ساتھ نہیں ہوتا، تب اللہ ہمارے ساتھ ہوتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی تنہائی میں اللہ کو یاد کریں، اس سے دعا کریں، اس سے اپنے دل کی بات کریں۔ کیونکہ اللہ ہی وہ واحد ذات ہے جو ہمیں کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔ وہ ہمارے دل کی ہر بات کو جانتا ہے، بغیر کہے بھی سمجھ جاتا ہے۔

ا اگر تم آج تنہا ہو، تو گھبراؤ مت۔ یہ تنہائی ہمیشہ نہیں رہے گی۔ ایک دن تمہیں بھی کوئی ایسا ملے گا جو تمہاری تنہائی کو ختم کر دے گا۔ بس تم ہمت مت ہارو، اور اپنے دل کو مضبوط رکھو۔ کیونکہ تنہائی کے بعد ہی اصل خوشی کا احساس ہوتا ہے۔ اور جو انسان تنہائی میں بھی ہمت نہیں ہارتا، وہی زندگی میں سب سے بڑا انسان بنتا ہے۔