جمعرات، 19 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پی سی بی نے لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے منیجر کرکٹ آپریشنز پر 10 سال کی پابندی عائد کردی

pcb
مصنف:

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے منیجر کرکٹ آپریشنز عابد حسین کو ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے ان پر 10 سال کی پابندی عائد کردی۔


پی سی بی کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق عابد حسین پر بدعنوانی اور بدانتظامی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ان پر ریجنل اور زونل کوچز کو دھمکیاں دینے کے الزامات بھی تھے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کے پینل کے سامنے عابد حسین اپنے خلاف عائد الزامات کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔کرکٹ بورڈ کے مطابق پابندی کے تحت عابد حسین آئندہ 10 سال تک پاکستان کرکٹ بورڈ، ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز اور ان سے منسلک ڈیپارٹمنٹس میں کسی بھی حیثیت سے کام نہیں کرسکیں گے۔