جمعرات، 19 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

چینی خوبصورت خاتون کو لوگ جاسوس سمجھنے لگتے ہیں،ٹرمپ

مصنف:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اینویڈیا کے سابق سربراہ جینسن ہوانگ کے مبینہ چینی جاسوس سے تعلقات کے اسکینڈل پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی حمایت کی ہے اور انہیں غیر معمولی ذہانت کا حامل شخص قرار دیا ہے۔


ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جینسن ہوانگ انتہائی ذہین انسان ہیں اور ایسے باصلاحیت افراد کی قدر کرنی چاہیے کیونکہ دنیا میں ان جیسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں۔امریکی صدر سے جب سوال کیا گیا کہ کیا جینسن ہوانگ کی مبینہ ساتھی ایلس ہوانگ قومی سلامتی کے لیے خطرہ تھیں تو انہوں نے کہا کہ ایلس ایک خوبصورت خاتون ہیں اور انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں سنی کہ وہ جاسوس تھیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین سے آنے والی کسی بھی خوبصورت خاتون کو لوگ جاسوس سمجھنے لگتے ہیں۔ انہوں نے ایلس ہوانگ کو کاروباری خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چپس خریدی تھیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم نے انہیں چپس خریدنے کی اجازت دی ہے کیونکہ ہم پیسہ کمانا چاہتے ہیں۔


واضح رہے کہ جینسن ہوانگ کے دو خواتین سے مبینہ غیر ازدواجی تعلقات کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جبکہ بعد ازاں ایک تیسری خاتون کے ساتھ تعلقات کی خبریں بھی سامنے آئیں۔رپورٹس کے مطابق ان تین خواتین میں ایک چینی کاروباری خاتون ایلس ہوانگ بھی شامل ہیں، جن کے بارے میں امریکی انٹیلی جنس حکام کو شبہ تھا کہ وہ چین کے لیے جاسوسی کر رہی تھیں۔