جمعرات، 19 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک

balo seco
مصنف:

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 22 خوارج کو ہلاک کردیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے خوارج کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے، جبکہ ضلع ٹانک میں ایک کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔