بدھ، 21 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پی ٹی آئی کا پاک آرمی اور ریاست مخالف شرمناک پروپیگنڈا ایک بارپھربے نقاب

PTI social media

پی ٹی آئی سے وابستہ اکاؤنٹس اور ریاست مخالف پروپیگنڈا عناصر سوشل میڈیا پر ایک بھارتی نیوز پورٹل (edgenewsin) کا گرافک شیئر کر کے گمراہ کن پراپیگنڈا پھیلا رہے ہیں، جس میں ایک آرمی میجر کی مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں پر برطرفی کی خبر سے بھارت کا حوالہ دانستہ طور پر چھپا کر یہ جھوٹا تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج سے متعلق ہے۔

یہ دعویٰ مکمل طور پر جھوٹ اور جعلسازی پر مبنی ہےزیرِ گردش خبر اور گرافک ایک بھارتی سوشل میڈیا پیج (edgenewsin) کی جانب سے شائع کیا گیا ہے اور یہ واقعہ مکمل طور پر بھارتی فوج (Indian Army) کا اندرونی معاملہ ہے جس کا پاک فوج سے دور دور تک کو ئی تعلق نہیں ہے۔


بھارتی میڈیا بشمول این ڈی ٹی وی (NDTV) اور سرکاری عدالتی ریکارڈ کے مطابق 14 اکتوبر 2026ء کو بھارت کے آرمڈ فورسز ٹربیونل (AFT) نے بھارتی فوج کے ایک میجر کی درخواست مسترد کی جسے بھارتی آرمی چیف نے بھارتی آرمی رولز 14 اور 19 کے تحت دو بھا رتی کرنلز کی بیویوں سمیت خواتین سے مبینہ ناجائز تعلقات پر نوکری سے برطرف کرنے کا شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔


https://x.com/azaadfactcheck/status/2112636974238663000?s=20

بھارتی میڈیا کی جانب سے اپنے مقامی قارئین کے لیے لکھی گئی بھارتی فوج کے میجر کی خبر سے بھارت کا نام اور لنکس چھپا کر اسے پاکستان میں پھیلانا پی ٹی آئی سے وابستہ اکاؤنٹس کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے اور پاک فوج کو بدنام کرنے کی ایک شرمناک کوشش ہے۔