جمعہ، 13 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا آغاز، عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز

مصنف:

اسلام آباد: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا شاندار آغاز ہوگیا، دو روزہ فورم کے انعقاد سے اسلام آباد عالمی سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔


پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں جاری ہے، جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر، وفاقی وزیر پیٹرولیم، گورنر خیبر پختونخوا اور پنجاب، سندھ، بلوچستان سمیت گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔


فورم میں پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں، تھنک ٹینکس، بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور عالمی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔


نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے اقتصادی سفارت کاری کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون قرار دیا۔ انہوں نے عالمی سطح پر اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔


فورم کے پہلے روز پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر، بالخصوص تانبے، اینٹیمنی اور ٹنگسٹن کے ذخائر پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر جیولوجیکل سروے کے اداروں کے درمیان تعاون، معدنی وسائل کی تلاش اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے انعقاد کا بنیادی مقصد ملک کے قدرتی معدنی وسائل کو معاشی ترقی، صنعتی فروغ اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے مواقع میں تبدیل کرنا ہے۔