Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج

مصنف:

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 2 اکتوبر کو انٹرنیشنل بارڈر(قصور) پر بیدیاں سیکٹر میں دو پاکستانی شہریوں کو قتل کیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بی ایس ایف اہلکاروں نے نہتے شہریوں کے خلاف بلااشتعال ہلاکت انگیز طاقت کا استعمال کیا،


ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نہتے شہریوں کے خلاف طاقت کا استعمال مکمل طور پر بلاجواز اور انتہائی غیر متناسب تھا،بی ایس ایف اہلکاروں کی کارروائی کے نتیجے میں دو قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، پاکستان جاں بحق شہریوں کو ’’درانداز‘‘ قرار دینے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے،واقعہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، واقعے نے بین الاقوامی قانون کے تحت شہریوں کی جان کے تحفظ سے متعلق سنگین خدشات پیدا کیے، بھارت واقعے کی فوری، شفاف اور قابلِ اعتماد تحقیقات کرے،ذمہ دار افراد کے خلاف مناسب محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے، بھارتی حکومت پاکستان کو تحقیقات کے نتائج اور کی گئی کارروائی سے باضابطہ طور پر آگاہ کرے،بھارت بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے احترام کو یقینی بنائے،بھارت متعلقہ دوطرفہ انتظامات اور طے شدہ سرحدی طریقہ کار پر سختی سے عمل کرے،بھارت ایسے واقعات کی دوبارہ روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے،